اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں 342کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کردی، درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔









