بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ نیب انکوائری اور 190ملین پاؤنڈ کیس؛ جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں توشہ خانہ نیب انکوائری اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں جج محمد بشیر کی رخصت کے  باعث سماعت کل تک ملتوی کردی  گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش  ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ نیب انکوائری میں بھی جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی،جج چھٹی کے باعث عدالتی عملے نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی ۔