لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، سبطین خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قانونی و آئینی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر کام قانون اور آئین کے دائرے میں کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ آئین ہمارے لئے مقدم ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے صرف خدمت کی سیاست کی، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو کچھ ہو سکا وہ کیا۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی کا قائل ہوں، ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی۔
عثمان بزدار کی اہم بیٹھک، قریبی ساتھیوں سے سیاسی صورتحال پر مشاورت








