اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے پر ساڑھے 12بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی مقررہ وقت 9بجے عدالت پیش نہیں ہوئے ،معاون وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کورٹ میں پیش ہونا ہے کچھ وقت دیا جائے ،عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12بجے تک کا وقفہ کر دیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 342کا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کررکھا ہے ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج آخری مہلت دے رکھی ہے ۔









