بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

لندن: انگلینڈ نے ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 49 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

اوول ٹیسٹ کے پانچویں اور اختتامی دن بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی، 384 کا تعاقب کرنے والے کینگروز 94.4 اوورز میں 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عثمان خواجہ 72، ڈیوڈ وارنر60، اسٹیون اسمتھ 54، ٹریوس ہیڈ 43، الیکس کیری28 اور ٹوڈ مرفی 18 رنز بناکر نمایاں رہے، انگلش بولرز نے ایکسٹراز میں بھی 27 رنز دیے،کرس ووکس 4، معین علی 3 اور اسٹورٹ براڈ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 283 اوردوسری میں 395 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 295 رنز اسکور کیے تھے۔