دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور ہالینڈکو 5 کےمقابلے میں 3 گولز سے ہرادیا، رضوان نے ہیٹ ٹریک کی۔تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں ہالینڈکو شکست دے دی۔ کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن ہالینڈنے لگاتار دو گولز کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3، مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نےہالینڈ کو 3-5 سے شکست دے دی








