اسلام آباد: متفقہ نگران وزیراعظم لانے کا مشن کیلئے حکومت اوراتحادیوں میں رابطے تیز ہوگئے۔حکومتی اتحاد کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے 5 ناموں پر مشاورت جاری ہے اورپیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ناموں پر دیگر اتحادیوں سے بھی مشاورت شروع ر کھی ہے۔
حکومتی ٹیم کے سربراہ ایاز صادق کا جمعیت علماء اسلام اور جمہوری وطن پارٹی سے رابطہ ہوا ہے ، جس میں نگران وزیراعظم کیلئے 3 حتمی ناموں کا معاملہ پارٹی قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے ، جس کے مطابق شہباز، بلاول اورمولانا فضل الرحمان دیگرجماعتوں سےرابطہ کرکےفیصلہ کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اتحاد کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 5 نام زیرغور ہیں، جس میں پنجاب سے 2، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک نام شامل ہے ۔
دونوں بڑی جماعتیں بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی سےغیرجانبدار ناموں کی حامی ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کامشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت کی مشاورت سے 2 دن میں نام دیں۔
متفقہ نگران وزیراعظم لانے کا مشن، حکومت اوراتحادیوں میں رابطے تیز








