اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں بیرک گولڈ کے وفد نے ریکوڈیک منصوبے پر سرمایہ کاری میں حکومت پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو ریکو ڈیک میں جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان منرل سمٹ میں بیرک گولڈ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے، منرل سمٹ کی کامیابی اور پاکستان میں بیرک گولڈ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کی بحالی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے اجراء سے ممکن ہوا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریکو ڈیک میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے جو بلوچستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکنہ اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے، کمیٹی میں شامل مقامی عمائدین مقامی لوگوں کی ترقی کے لیے منصوبوں کی نشاندہی خود کرتے ہیں، ریکوڈیک منصوبے میں بلوچستان بالخصوص باصلاحیت مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی سرمایہ کاری میں سے علاقے کی ترقی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جا ئے گی، ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو (Mark Bristow) کی سربراہی میں ملاقات
ملاقات میں بیرک گولڈ کے وفد کا ریکوڈیک منصوبے پر سرمایہ کاری میں حکومت پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق
پاکستان منرل سمٹ میں بیرک گولڈ… pic.twitter.com/D7ECDdTOz9
— PMLN (@pmln_org) August 1, 2023









