اسلام آباد(صفیر چودھری)پاکستان کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے سپین میں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

سپین کے شہر بینی دورام میں باڈی بلڈر اعجاز احمد نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
بگ مین ویکینڈ چیمپئن شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔
باڈی بلڈر اعجاز احمد نے مینز فیزیک کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کیبگ مین ویکینڈ چیمپئن 29 سے 30 جولائی تک سپین میں منعقد کیاگیا۔
باڈی بلڈر اعجاز احمد نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد میں ٹریننگ کی ان کا کہنا تھا مزید ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔










