بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلاق ہوگئی؟ ثانیہ کے ساتھ سے شعیب نے اپنا نام ہٹا لیا

اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی کیا واقعی طلاق ہو گئی۔ سابق کپتان شعیب ملک کے چھوٹے سے عمل نے سب کچھ واضح کر دیا۔

حال ہی میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ بائیو میں بڑی تبدیلی کر تے ہوئے اہلیہ کا نام ہٹا دیا۔

طلاق ہوگئی؟ ثانیہ کے ساتھ سے شعیب نے اپنا نام ہٹا لیا

گزشتہ کئی ماہ سے ان دونوں کے خراب تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں اور دونوں ایک ساتھ بھی نہیں رہ رہے تھے۔ ان حالات میں بہت قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

مگر ان کی بائیو میں جس جگہ سپر ویمن ثانیہ مرزا کا شوہر لکھا ہوا تھا اب وہاں یہ لکھا ہوا پایا گیا ہے کہ والد ہونا اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔

طلاق ہوگئی؟ ثانیہ کے ساتھ سے شعیب نے اپنا نام ہٹا لیا

ان دونوں مشہور شخصیات نے 2010میں شادی کی۔ اس رشتے میں بندھنے کے 8 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

یاد رہے کہ آج سے کچھ ماہ پہلے شعیب ملک نے ہی ایک انٹرو میں بتایا تھا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے بس وہ دونوں اس لیے ایک ساتھ نہیں رہ رہے کیونکہ ٹینس چھوڑنے کے بعد اب بھارت میں ان کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہے۔

بس اسی کے پراجیکٹس میں مصروف رہتی ہیں اہلیہ۔ اس کے علاوہ بیٹے سے بھی دن میں 2,3 مرتبہ سے زیادہ مرتبہ بات چیت موبائل فون پر ہو جاتی ہے۔