اسلام آباد (ٖمانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں گواہوں کی فہرست سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف کو تنبیہ کی تھی کہ گواہان کی لسٹ آج فراہم نہ کی گئی تو آپ کا حق ختم کر دیں گے جس کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا گیا تھا۔ سماعت کا وقفہ ختم ہوا تو عمران خان کی جانب سے 4 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کروا دی گئی جن میں ٹیکس کنسلٹنٹ محمد عثمان اور سینئر مینجر قدیر احمد شامل ہیں۔









