بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصا ف کے مطابق تحریک انصاف نے رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری کو پارٹی سے نکال دیا ،
رانا محمد قاسم نون کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی
نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا،
پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کردیے گئے ۔
تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا
سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،
شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف نے شوکت علی سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی-