facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلیا میں دنیا کے انوکھے باغ کی تعمیر شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں دو بلند ٹاور تعمیر کیے جارہے ہیں جو فن تعمیر کا انوکھا نمونا ہوں گے اور دنیا کے سب سے بلند عمودی باغ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں فورسیزن کمپن ایک دہرے ٹاور نما ہوٹل تعمیر کررہی ہے جس کو نہ صرف شہر کی بلند ترین عمارت کا درجہ حاصل ہوگا بلکہ اپنی خصوصیت کے باعث یہ ٹاور تعمیر کے بعد دنیا کے بلند ترین عمودی باغ کا درجہ حاصل کرلیں گے۔

مذکورہ منصوبے پر دو ارب روپے کی لاگت آئیگی جس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور 2028 میں یہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا، اس عمودی باغیچے میں مجموعی طور پر ساڑھے 5 کلومیٹر رقبہ پر سبزہ اگایا جائیگا۔

یہ منصوبہ حقیقت میں ایک 210 کمروں پر مشتمل ہوٹل بنانے کا ہے لیکن اس پر پودے اور درخت لگا کر اسے ہوٹل کے ساتھ دنیا کا بلند ترین عمودی باغ یا جنگل بنایا جائیگا۔

تعمیراتی کمپنی فورسیزن کے مطابق دونوں ٹاور پر لگ بھگ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی۔ ان میں سے ایک ٹاور اونچا اور دوسرا قدرے چھوٹا ہوگا، اونچے ٹاور کی بلندی 365 میٹر ہوگی۔

عمارت کی چھت پر آسٹریلیا کا بلند ترین باغ بنے گا جہاں بار، ریستوران بھی ہوں گے جب کہ پوری عمارت کا سبز رقبہ 12500 مربع میٹر ہوگا۔

کمپنی نے ماحول دوست ڈیزائن کے باعث عمارت کو دنیا کا بلند ترین ’’گرین اسکریپر‘‘ کا نام بھی دیا ہے۔