بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس کوہٹانے کا عندیادے دیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو جلد تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ ’’روزنامہ ممتاز‘‘کے ایڈیٹر رپورٹنگ صغیر چوہدری سے بات چیت میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد احسن یونس کو جلد تبدیل کرکے ان کی جگہ کسی فرض شناس پولیس افسر کو آئی جی تعینات کیا جائے گا۔ فرحت شہزادی کے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان سے پہلے لوٹے ہوئے پیسے برآمد کئے جائیں گے جبکہ اسے کڑی تحقیقات کے عمل سے بھی گزرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فرح شہزادی کے خلاف تحقیقات کا ٹاسک وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو سونپ رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ فرح شہزادی سے متعلق حکومتی وزرا الزام لگا چکے ہیں کہ اس نے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تقررو تبادلوں کی مد میں اربوں روپے بطور کمیشن لیا جس کا برابر حصہ بنی گالہ بھی بھجوایا جاتا تھا اور فرح کو سابق خاتون اول کی مکمل سپورٹ اور پشت پناہی حاصل تھی ۔ خبریں منظر عام پر آنے کے بعد فرح شہزادی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے چپکے سے بیرون ملک جاچکی ہیں اور انکے شوہر جمیل گوجر کی جانب سے ان خبروں کی تردیدکی گئی ہے۔