لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ آج نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سنائے گی۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس جسٹس امیر بھٹی 10 بجے فیصلہ سنائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف نہ ہونے پر حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔









