بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کا کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کھیلوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محمد ذکا اشرف کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا اور فنانس اور پی سی بی ٹیم کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ایشیا کپ 2023 کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محمد ذکا اشرف نے وزیر خزانہ کو پی سی بی اور پاکستان اور سری لنکا کی جانب سے اگست اور ستمبر 2023 میں مشترکہ طور پر ون ڈے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔