بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پانچ اگست 2019 برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جموں کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا، سید گلشن احمد

اسلام آباد ( ممتازنیوز ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید گلشن احمد نے کہاہے کہ5 اگست 2019 بر صغیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہےاس دن 370 اور 35A منسوخ کرکے جموں کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت سے محروم کیا گیا۔جمعہ کوپانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت370اور 35A کی ناجائز منسوخی کے بعد تحریک آزادی کی صدا دبانے کی نا کام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی ۔اور مظلوم عوام پر ظلم و ستم کے نئے دور کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا مودی حکومت آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو کشمیر میں آباد کرنے کی راہ ہموار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔حد بندی کمیشن اور ڈومیسائل قانون کے نفاذ کے علاوہ مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور کسی بھی ریفرنڈم کے نتائج کو متاثر کرنے کے حتمی مقصد کے ساتھ آبادیاتی تبدیلی کی جا رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مظالم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا گیا۔جموں کشمیر کو بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کرکے دس لاکھ فوج کی زیر نگرانی کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں قابض فوجی اہلکار سڑکوں،گلی محلوں،بازاروں میں گشت کرتے ہوئے جب چاہیں اور جسکو چاہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔خواتین کی معصومیت کو پاوں تلے رونداجاتا ہے۔نہتی عوام کو خاک و خون میں نہلایا جاتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 سے آج تک کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ گل ہے اور جنت نظیر خطے میں جبر کی گھنگور گھٹائیں تڑ تڑا رہی ھیں۔مگر افسوس ھے کہ یہ سب کچھ ھونے کے باوجود عالمی برادری کی مستقل خاموشی نے جموں و کشمیر کی عوام کو مایوس کیا ہے۔جبکہ پاکستان نے تن تنہا مظلوم و محکوم عوام کی وکالت کرتے ھوئے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھا۔اور ہمیشہ دانے، درمے، سخنے، قدمے پیش پیش رہا۔جس کو کشمیری قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔