بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیس کے شعبے میں پائیداری کےلئے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کے شعبے میں پائیداری کےلئے طریقہ کار اور فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک ،وزیراعظم کے خصوصی معاونین طارق باجوہ، طارق پاشا، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر حکام نے اجلاس میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی لانے سمیت توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے کےلئے طریقہ کار اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی ، ملک کے معاشی اشاریے بہتر بنائے جاسکیں۔

دریں اثنا وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نائب صدر مسٹر کاو شوڈونگ نے ملاقات کی اور چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (C-5) کی تعمیر سمیت جوہری توانائی کے منصوبوں کے شعبے میں چین پاکستان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے ترقی اور نمو کے مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کرنے پر چینی قیادت کو سراہا۔