بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو ایک ایک کر کے اپنے ہر جرم کا حساب دینا پڑے گا، بلال اظہر

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان نے جان بوجھ کر توشہ خانہ ٹرائل رکوانے کی پوری کوشش کی کیونکہ انہیں اچھی طرح علم تھا کہ وہ مجرم ہیں۔ انہیں ایک ایک کر کے اپنے ہر جرم کا حساب دینا پڑے گا، وہ 9 مئی ہو، سائفر، فارن فنڈنگ ہو یا 190 ملین پاؤنڈ۔