بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ عمران خان سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ یس دوبارہ اسی عدالت کو بھیجنا انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیشن عدالت نے کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا لیکن پولیس زمان پارک میں پہلے ہی پہنچ گئی۔ پولیس کے پاس غائبانہ علم کیسے آگیا۔

شاہ محمود قریشی نے توشہ خانہ عدالتی فیصلے پر حیران ہوتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات ہے، معاملہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے سوال اٹھایا کہ کیا انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے، عدالت کو اتنی کیا جلدی تھی ساڑے بارہ بجے ہی فیصلہ سنانا تھا، ٹائمنگ سوچنے کی بات ہے۔

انھوں نے عدالتی فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو سزا سنائے جانے کے معاملے پر کڑی سے کڑی ملتی ہوئی دکھائی تو نہیں دے رہی۔

فرخ حبیب کا رد عمل
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو جیل میں ڈالنا تھا، پہلے غیر قانونی گرفتاری پر فوری رہائی ممکن ہوگئی تھی، اس بار سزا دلوا کر جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو نا اہل بھی کیا گیا تاکہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، لیول پلیئنگ فیلڈ کی خواہش پوری کردی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی میڈیا پر پیش گوئیاں کرووائی جارہی تھیں۔