اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اپنی گرفتاری سے قبل ریکارڈ کرائے گئے ویڈیوپیغام میں کہاکہ جب تک میرا یہ پیغام آپ تک پہنچے گایہ مجھے گرفتارکرچکے ہوں گے ،میں آپ لوگوں سے کہتاہوں کہ آپ نے گھروں میں چپ کرکے نہیں بیٹھنا،میں اپنی ذات کے لیے جدوجہد نہیں کررہا،یہ اپنی قوم آپ کے لیے اورآپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے کررہاہوں ،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اگرآپ اپنے حقو ق کے لیے کھڑے نہیں ہوتے توآپ غلاموں کی زندگی گزاررہے ہیں اورغلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی،غلام ایسے ہوتے ہیں جیسے چیونٹیاں زمین پرہوتی ہیںان کی اوپرپرواز نہیں ہوتی۔
پاکستان ایک بڑے خواب کانام تھا،نعرہ تھا،پاکستان کامطلب کیا۔۔۔لاالہ الاللہ،کہ ہم کسی انسان کے سامنے نہیں جھکتےلاالہ الاللہ ہمیں انسان کی غلامی سے آزاد کرتاہےاورہمارے نبیؐ نے اپنی مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے انسانوں کوعدل وانصاف دے کرآزاد کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ جنگ انصاف اورآپ کے حقو ق اورآزادی کی جنگ ہے،کبھی بھی یاد رکھیںکوئی بھی آزادی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیتا،زنجیریں گرتی نہیں ہیں توڑنی پڑتی ہیں ،جب تک آپ کوحق نہیںملتاآپ نے پرامن احتجاج کرتے رہناہےاور وہ حق ہے اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی حکومت منتخب کرنا،نہ کوئی قبضہ گروپ اس ملک پرقبضہ کرکے بیٹھ جائے،جوآج قبضہ کرکے بیٹھاہواہے۔








