راولپنڈی(وقائع نگار)مسلم لیگ ن پی پی 14 کے رہنمااسامہ چودھری نےراولپنڈی کی یو تھ کے لیے ایک گرینڈ سپورٹس گالا کی تقریب کا انعقادکیا جس کی افتتاحی تقریب دانیال پیلس میں منعقد کی گی ۔تقریب کا افتتاح سابق سینیٹر چودھری تنویر خان، سابق ایم این اے ملک ابرار مسلم لیگی رہنمابیرسٹر چودھری دانیال نے کیا ۔
اس رنگارنگ تقریب میں آتش بازی کا مظاھرہ کیا گیا ،سپورٹس گالا میں کھیلوںکی مختلف کٹیگری جن میںکرکٹ،دوڑ،رسہ کشی، ودیگر شامل اور قیمتی انعامات موٹرساءیکل اور نقد انعام رکھے گئے ،واہ کینٹ سے 80 ٹیموں نے شرکت کی ۔
اسامہ چودھری نے ٹیموں اور شرکاء کی شرکت اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ یوتھ کےلئے ایسی صحتمندانہ تقریبات کرانے کا بھی کہا گالا کی انعامی تقریب کھیلوںکے اختتام پر منعقد کی جاے گی۔
گالہ میں سیاسی سماجی شخصیات راجہ عرفان امتیاز ،سابق وائس پریزیڈینٹ کینٹ و دیگد ممبران کینٹ،حافظ حسین احمد ملک،چودھری چنگیز خان،چودھری خرم شہزاد،چودھری طیب ،راجا ثاقب اشرف،ذیشان علی،ملک عثمان،وسیم اعوان،جاسم کنول راہی،راجا پرویز،رضوان ککو،رضوان رشید،سردار ارشد،ملک یاسر رضا،چودھری سکندر،طورا خان،چودھری اظہر،محمد شفیق سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
یوم آزادی گرینڈ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب،لیگی رہنمائوں کی شرکت








