بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائی کور ٹ کی حد سے زیادہ سرگرمی ملک میں عدالتی بغاوت کو پروان چڑھانے میں مدد گارثابت ہورہی ہے، صد ر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کا ٹوئٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر عارف علوی کے صاحبزادے اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی ڈاکٹر عواب علوی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی دفعہ 8 کے تحت عثمان بزدار کو اپنا استعفیٰ صدر پاکستا ن کو ارسال کرنا چاہئے تھا۔ اور اس امر پر بحث کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں بیٹھے ہوئے بغاوت کے پردہ نشین پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے سے انکار کررہے ہیںلیکن لاہور ہائی کورٹ نے بزدار کا استعفیٰ کچھ سوچے سمجھے بغیر درست مان لیا۔ عدالتوں کو استعفے کی قانونی پوزیشن ذہن میں رکھنی چاہئے حقیقت یہ ہے کہ بزدار کنے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کے نام لکھا حالانکہ یہ قانونی طورپر صدر کے نام ہونا چاہئے تھا۔ عواب علوی نے کہا کہ صدر پاکستان کے عہدے کے بار میں لاہور ہائی کورٹ کے ریمارکس افسوسناک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لاہور ہائی کور ٹ کی طر ف سے دیکھائی جانے والی حد سے زیادہ سرگرمی ملک کے اندر عدالتی بغاوت کو پروان چھڑانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔ اسطرح عدالیہ کی حد درجہ بڑی ہوئی جانبداری تقریباً ہرمرحلے پر نظر آرہی ہے ۔ انہوںنے مزید لکھا ہے کہ اسطرح پاکستان کو ایک اور مافیا کا سامنا ہے جو آئین میں حامیوں اور الفاظ کے ہیر پھیر کو اپنے سیاسی کردار کے فروغ کے لئے استعمال کررہا ہے۔