وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے سپورٹرز کو ایسا مشورہ دیا ہے جو صحافیوں کے مطابق ان کیلئے مصیبت ثابت ہوسکتا ہے۔
گزشتہ رات خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں لکھا، ’جب ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو جیالوں نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی‘۔
انہوں نے ”منقول“ کا صیغہ استعمال کرتے ہوئے پنجابی میں مزید لکھا، ’ یوتھیوں ساڈا کم سی دسنا، اگوں تہاڈی مرضی’۔ (یوتھیوں ہمارا کام بتانا تھا آگے تمہاری مرضی)۔

بظاہر خواجہ آصف نے عمران خان کے سپورٹرز کو احتجاجاً خودکشی کا مشورہ دیا ہے۔
جس پر ردعمل کا اظہار اور خواجہ آصف کو خبردار کرتے ہوئے خاتون صحافی ملیحہ ہاشمی نے لکھا، ’خواجہ صاحب، خیال کریں۔ اگر آپ کا یہ مشورہ کسی جذباتی پی ٹی آئی سپورٹر نے آپ پر آزما کر اپنے دکھ کا اظہار کر دیا اور اس کا ذمہ دار بھی آپ ہی کو ٹھہرا دیا تو کام خراب ہو جانا ہے۔‘
خواجہ صاحب۔ خیال کریں۔ اگر آپ کا یہ مشورہ کسی جذباتی PTI سپورٹر نے آپ پر آزما کر اپنے دکھ کا اظہار کر دیا اور اس کا ذمہ دار بھی آپ ہی کو ٹھہرا دیا تو کام خراب ہو جانا ہے۔
نہ پٹھے مشورے دیں نوجوانوں کو۔ خان نے تو اس کمزور کیس سے باہر آنا ہی آنا ہے انشاءاللّه۔
تواڈے کھتے نہ پے…
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) August 5, 2023
ملیحہ ہاشمی نے لکھا،’نہ پٹھے (الٹے) مشورے دیں نوجوانوں کو، تواڈے کھتے نہ پے جاۓ تواڈا نادر مشورہ (آپ کا نادر مشورہ آپ کے پلے نہ پڑ جائے)۔
خواجہ آصف کے اس ٹوئٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Check out the level of so called defence minister
Such a shameful 🖐🖐🖐
— Muhammad Nawaz Khan (@MuhammaddNawaz) August 5, 2023
توبہ کریں خواجہ صاحب، آپ اپنے شہریوں کو خودکشی کی ترغیب دے رہے ہیں ؟ کچھ خوف خدا کریں
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) August 5, 2023
خواجہ صاحب آپ ملک کے وزیر دفاع ہیں
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے
خیال کریں کوئی آ کر آپ پر پیٹرول نا چھڑک دے— Safeer Rasheed Khokhar 🇵🇰 (@safeerrasheed05) August 5, 2023









