بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر ائیرپورٹ پر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کے لیے پہنچے مسافر کو پرواز  سے  آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔

علی رضا نامی مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مسافر ورک ویزے پر بذریعہ فلائٹ پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا۔

مسافر نے ایجنٹ کی مدد سے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا جو جعلی نکلا۔

مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔