بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترجمان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی وجہ کیا بتائی؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ترجمان ریلویز کا حادثے کی وجہ سے متعلق ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو درپیش حادثے میں شدت ڈرائیور کے بریک دیر سے لگانے کے سبب آئی۔ چند گھنٹوں میں گری بوگیوں کو اٹھا لیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوئی تھی اور راولپنڈی اس کی منزل تھا۔ ٹرین جیسے ہی سرہاری ریلوے سٹیشن کی حدود میں پہنچی تو اس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔