لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے چناؤ پر بحث کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی تحریک عدم اعتماد کے باعث اجلاس کی صدرات نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کہ متحدہ اپوزیشن نے اجلاس کی تیاری شروع کر دی جب کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نےاپنے تمام ارکان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق علیم خان، ترین، چھینہ اور اسد کھوکھرگروپوں کےارکان کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں اتحادی گروپوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔









