اسلام آباد(ممتازنیوز) ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 کارروائیوں کے دوران 91 کلوگرام منشیات برآمدکرلیا گیا جبکہ 10 ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔
سنگ جانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمدکرلیا گیا۔ دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئےموٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام آئس برآمدہوا۔ لنڈی کوتل کے رہائشی ملزم کو مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔
گل احمد کالونی کراچی میں سندھ رینجرز اور اے این ایف نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گھر سے 39 کلو 300 گرام چرس اور 12 کلو 700 گرام افیون برآمد کرلیا۔ صوابی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب بس سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمدہوا۔ برآمد شدہ ہیروئین کو بس کی چھت میں خُفیہ خانہ بنا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔دوران کارروائی تربت کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر کے پیٹ سے 49 ہیروئن بھرے کیپسول برآمدکرلیے گئے۔ ساہیوال کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-609 مالی کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
پشاور ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 35 آئس بھرے کیپسول برآمدکرلیے گئے ۔ملزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
رنگ روڈ پشاور پرمہران کار کے فیول ٹینک سے 12 کلوگرام چرس برآمدکرلئے گئے ۔دوران کارروائی سوات اور چارسدہ کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









