اٹک (جاویداختراعوان) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہاہے کہ عمران خان کو اٹک جیل کی چکی میں بند کیا گیا جہاں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے مکو ڑے ہوتے ہیں ،تاہم سابق وزیراعظم نے کہاہے کہ مجھے بد ترین انتقا م کا نشانہ بنا نے والے اگرسی کلا س کے بجائے ڈی کلاس میں بھی بندرکھیں تو میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتے اور نہ ہی میں کسی قسم کی غلامی قبول کروں گا، چاہے مجھے ساری زندگی قید و بند کی صوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔
Khan Sahib is kept in C class in a lot of pain and suffering, but his spirit is high.
Advocate Naeem Haider Panjotha#عمران_خان_پر_ظلم_نامنظور@TeamiPians pic.twitter.com/zSSWybsNLi— Preeshy✪ (@Preeshy786) August 7, 2023
وہ توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے والے چیئر مین پی ٹی آئی سےڈسڑکٹ جیل اٹک میں پونے دو گھنٹے کی طویل ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر ملک طا رق محمو د نون ایڈووکیٹ ، چو ہدری جوا د اصغر ایڈووکیٹ ، محمد دل وزیر بٹ ایڈووکیٹ ، احسن محمود را جہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہا کہ میری چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات میں جان بوجھ کر تاخیر سے کروائی گئی تا کہ ہمارا مزید ایک دن ضائع ہو اور ہم اپیل داخل نہ کر سکیں۔ انہوں نے سا بق وزیر اعظم سے کی گئی گفتگو اور جیل کے اندر کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند ورکرز اور پارٹی کے لیڈرز ہر ایک کا نام لے کر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا ہے کہ اتنی سختیوں کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہو ں نے غلا می کو قبول کرنے سے صا ف انکا ر کیا ہے۔
نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے گھر زمان پارک میں توڑ پھوڑ اور ان کے دس ملازمین کو بلا جواز گرفتار کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے ،انہوں نے مزید بتایا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ انکو جس باتھ روم کی سہولت دی گئی اس کا دروازہ نہیں ہے اورنہ ہی کھانے پینے میں جو جیل مینوئل کے حساب سے دال سا گ دیا جا رہا ہےمیں اس پر مطمئن ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اس سے ناقص کھانا اور رہائش بھی دی گئی تو برداشت کروں گا لیکن غلامی کے راستے پر نہیں چلوں گا۔
نعیم حیدر پنجوٹھا کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اسلا م آبا د ہا ئی کو رٹ عامر فا روق فو ری طور پر میرے کیس سے الگ ہو جا ئیں ،مجھے ان سے انصا ف کی کوئی تو قع نہیں ہے ، مجھے میرے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور میری فیملی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجا زت دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق پارٹی کی کو ر کمیٹی کو میں با اختیا ر کر کے آیا ہو ں، وہ میری مشا ورت سے فیصلہ کرے گی ۔
نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہا کہ ہم کل چیئر مین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا کو چیلنج کریں گے ، ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصا ف کی پوری امید ہے ۔









