بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ جیت لیا

پاکستان نے بھارت میں جاری ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پہلا میچ جیت لیا۔

قومی ٹیم نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے چوتھے میچ میں چین کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے چین کے خلاف پہلا گول میچ کے 20 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا جبکہ چین نے 33 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ ایک ، ایک گول سے برابر کر دیا۔

میچ کے 39 ویں منٹ میں افراز نے گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر پاکستان کو دو، ایک کی برتری دلوادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک چار میچز کھیل چکا ہے جن میں سے ایک میچ جیتا، ایک ہارا اور دو ڈرا ہوئے ۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔