بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جج کے خلاف فیس بک پوسٹ، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کا معاملہ ،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتا کو نوٹس جاری کر دیا ۔
جاری نوٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے نعیم حیدر کو 8 اگست صبح 10 بجے طلب کر لیا،
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے ہدایات کے مطابق انکوائری جاری ہے، پیش نا ہونے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کچھ بھی نہیں،
واضح رہے کہ نعیم حیدرپنجوتھا نے پیر کو اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا پیغام بھی کارکنوں تک پہنچایا۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ کی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو چکی والے کمرے میں بند رکھا گیا ہے جہاں پر اوپن ’واش روم‘ ہے۔ کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان ڈی کلاس میں بھی رہنے کے لیے تیار ہیں، اور ان کا موقف ہے کہ وہ کبھی بھی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ چاہے ساری زندگی جیل میں گزر جائے۔