اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزارتوں/ ڈویژنوں کی متعدد مالی تجاویز کی منظوری دی گئی جس میںایران سے بجلی کی خریداری کے الیکٹرک کے لئے ٹیرف کو معقول بنانا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذریعے رعایتی نرخوں پر پانچ اشیائے ضروریہ کے وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کو 30 جون 2024 تک جاری رکھنا، ہوم ریمیٹنس مراعات سکیم میں نظر ثانی/ تبدیلیاں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،وزارتوں، ڈویژنوں کی متعدد مالی تجاویز کی منظوری








