بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سول سروس اکیڈمی والٹن لاہور میں الیکشن کمیشن کے افسران کی استعداد کاربڑھانے کےلیے تربیت کاآغاز

لاہور(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کےلیے سول سروس اکیڈمی والٹن لاہور میں یکم اگست سے تربیت کا آغازہو چکا ہے جو 11اگست 2023تک جاری رہے گی ۔اس ان سروس تربیت کا مقصد الیکشن کمیشن میں 27 نئے تعینات ہونے والے افسران کو اپنے فرائض کی موثر انجام دہی کے لیے اعلی درجے کی مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ ٹریننگ کے دوران، افسران کو انتخابی انتظام، انتخابی قوانین، ووٹر رجسٹریشن کے طریقہ کار، اور انتخابی ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں پر جامع تربیت دی جائے گی ۔ یہ ٹریننگ الیکشن کمیشن کے بنیاد ی مقاصد آزادانہ ، منصفانہ، اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے معاون ثابت ہوگی ۔ اس سے افسران کی کارکردگی کو بڑھانے ،ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔