اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں مرکزی اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست دائر کرنے کا تصور نہیں۔
اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اعتراض کے ساتھ ہی یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گی جس کے بعد ان اعتراضات پر فیصلہ ہو گا۔









