بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں سیٹ اپ کا فارمولا طے، عام انتخابات آئندہ سال ہونے کا امکان

لاہور: نگران سیٹ اپ کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے اتحادیوں کا شہر قتدار میں جوڑ توڑ عروج پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اتحادی حکومت کے اہم قائدین کے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے جب کہ اتحادیوں کے درمیان نگران حکومت کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا بھی طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جو وزارتیں اتحادیوں کے پاس موجودہ حکومت میں ہیں وہی نگراں سیٹ اپ میں ملیں گی، اتحادی نگراں سیٹ اپ کے لیے اپنے حصے کی وزارتوں کے لیے نام وزیراعظم کو دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اہم اداروں کی چیئرمین شپ بھی اتحادی جماعتوں کو دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب نگراں سیٹ ممکنہ طور پر 6 سے 10 ماہ تک چل سکتا ہے جس کے تحت عام انتخابات آئندہ سال فروری یا مئی میں متوقع ہیں، نگران حکومت کی ممکنہ طوالت پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں کو تحفظات ہیں۔