بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،پیمرا ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کے حکومتی فیصلہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ممتازنیوز )پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ،وفد نے چیئرمین سینیٹ کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کے حکومتی فیصلہ پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا ،وفد کی قیادت پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد نے کی ، وفد میں سابق صدر پی آراے بہزادسلیمی ، سابق سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سابق سیکرٹری اطلاعات علی شیر اور عثمان خان شامل تھے۔
پی آراے وفد نے چند اینکرز کے دبائو میں پیمرا ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کے حکومتی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ۔وفد کے ارکان نے چیئرمین سینٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیمرا ترمیمی بل کی واپسی سے صحافی کارکنان کی امیدوں کا خون کیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،حکومت اگر متنازعہ ترمیم واپس لے کر آفیشل سیکرٹ ایکٹ منظور کرسکتی ہے تو متنازعہ ترمیم کی واپسی سے پیمرا ترمیمی بل کیوں منظور نہیں کراسکتی ، حکومت اپنے اقدام پر فوری نظر ثانی کرے اور سینیٹ سے کل بل کو منظور کیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے پی آراے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے معاملہ پر حکومت سے بات کروں گا ،پی آر اے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی پریس گیلری سے واک آئوٹ اور احتجاج جاری رکھنے کے فیصلہ سے بھی آگاہ کردیا