facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خالد عراقی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو  قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا اور ان کی سماعت کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔

خالد عراقی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

سیکشن افسر کمال احمد کے مطابق خالد عراقی اب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نہیں رہے کیونکہ عدالت نے سینئر ترین پروفیسر کو خالد عراقی کی جگہ قائم مقام وائس چانسلر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

خالد عراقی کو 15 مئی 2019 میں ڈاکٹر اجمل کی جگہ قائم مقائم وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

ناصرہ خاتون اس وقت جامعہ کراچی کی ڈین آف سائنس ہیں اور سینیارٹی میں ان کا پہلا نمبر ہے۔