کراچی(شوبز ڈیسک)معروف یوٹیوبر نادر علی اپنی پوڈ کاسٹ کے دوران نامناسب سوالات پوچھنے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر نادر علی کی پوڈ کاسٹ کا ایک سال پرانا کلپ وائرل ہے۔اس کلپ میں معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نادر علی کی پوڈ کاسٹ کی مہمان ہیں جہاں وہ نہایت بے تُکے اور عجیب و غریب سوالات کے جواب دیتے نظر آ رہی ہیں۔نادر اور نادیہ کی ایک سال پرانی اس پوڈ کاسٹ کو اگر تفصیلی دیکھا جائے تو اس میں اداکارہ نہایت بے سکون اور عجیب سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔اس پوڈ کاسٹ کے وائرل کلپ میں نادر علی نادیہ سے پوچھ رہے ہیں کہ “پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ کو لگتا ہو کہ بہت ہی بدشکل ہے؟اس سوال پر نادیہ نے جواب دیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسی کوئی بھی اداکار نہیں ہے۔”
اس بات پر نادر نے کہا کہ” آپ بہت زیادہ محفوظ طریقے سے کھیل رہی ہیں۔”اس پر نادیہ نے بات کی نفی کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ”پاکستانی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں جو بدصورت نظر آتی ہو۔”اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستانی معروف ڈینزائنر نومی انصاری نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔نومی انصاری کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ “اس ناقابل برداشت انسان کو دیکھو جو دوسروں کو بدصورت کہہ رہا ہے، اسے اس قسم کی گفتگو کی اجازت کیوں ہے، ہمارے سیلبریٹی اس کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟”
Look at this disgusting creatures calling others “badsoorat” why is this even allowed and why do our celebs even go for such disrespectful platforms. I feel bad for you Nadia. @TCFPak please help educated these creatures. Kids watch it and use the same language. pic.twitter.com/V4y8D5yeeX
— NOMI ANSARI (@NOMIANSARI) August 6, 2023
نومی انصاری کا اداکارہ نادیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ” مجھے یہ آپ کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔”نومی انصاری نے اپنی پوسٹ میں غیر منافہ بخش تعلیمی ادارے کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” برائے مہربانی ایسے لوگوں کی تعلیم میں ان کی مدد دیں، بچے جو دیکھتے ہیں وہی زبان استعمال کرتے ہیں۔”









