بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف کا توشہ خانہ کے تمام تحائف بیچنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کےتمام تحائف بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،،حاصل ہونےوالی رقم بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کے تمام تحائف بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ان تحائف سے حاصل ہونے والی پوری رقم غریب بچوں کی تعلیم پرخرچ ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ان کے اہل خانہ نے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے گئے تحائف میں پانچ قیمتی پستول اور ایک موبائل شامل ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر دیئے تھے، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، جنہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔