اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے 9 اگست کی صبح گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی الوداعی اجلاس 9 اگست کی دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔
ارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا جبکہ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس طلب








