اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ نگران حکومت محب وطن، باصلاحیت اور
تجربہ کار افراد پر مشتمل ہوگی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاہےکہ موجودہ حکومت نے بے شمار اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ہم اپنے محدود دور میں ملک کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ مستحکم کرنے میں کامیاب رہے۔آئندہ الیکشن میں ملک اور عوام دوست پارٹیاں کامیاب ہوں گی۔م نے کم وقت میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور اللہ کی مدد سے بہت سے شعبوں میں کامیاب و کامران رہے۔









