بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات تھی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔ یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے قربان ہو گئے، پوری قوم کے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تقریب سے خطاب میں نے واضح کیا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ملک پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اتحادی حکومت نے ایس ائی ایف سی کی صورت میں معاشی بحالی کے منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔