بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پچھلے 23 سالوں میں اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی ، خواجہ آصف

سلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ااسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 23 سالوں میں اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی۔ ایک شخص کا چہرہ بے نقاب ہوا۔ نواز شریف اور بینظر بھٹو نے اتفاق رائے سے58 ٹوبی کا خاتمہ کیا۔ بہت سے ایسی چیزیں ہوئی جس پر ہمیں شرمند گی بھی ہے۔ فخر ہے 33 سالوں سے ایوان میں ہوں۔ پارلیمنٹ کا احترام آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ پہلے عوام سے برابری کا رشتہ تھا اب دوریاں آگئیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں کوئی سکیورٹی نہیں ۔نومبر کے بعد ملک میں استحکام آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لئے آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔ کل ایک شخص اپنے وکیلوں کا کہہ رہا تھا کہ مجھے جیل سے نکا لو۔