بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر کی بلاول بھٹو کووفاقی وزیرکاعہدہ ملنے پرمبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر عارف علوی سے بلاول بھٹوزرداری کی حلف اٹھانےکے بعد ون آن ون ملاقات ہوئی ،دونوں رہنمائوں کی ملاقات آدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہی ،ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورزیربحث آئے ،تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حلف اٹھانےکے بعد ایوان صدر میں ملاقات کی جوآدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہی ،

صدر نے بلاول بھٹو کووفاقی وزیرکاعہدہ ملنے پرمبارکباد دی ،صدر سے جب ملاقات کے حوالے سے سوال کیاگیاکہ ملاقات میں کون سے امورزیربحث آئے توصدرجواب دئیے بغیرمسکراتے ہوئے چلے گئے