بالی وڈ کی مقبول ترین کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل کے حوالے سے معروف اداکار سنیل شیٹی نے اہم اعلان کردیا۔
سال 200 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ’ہیرا پھیری‘ کے نئے سیکوئل کے چرچے کئی ماہ سے ہو رہے ہیں لیکن یہ کب شوٹ ہو کر سینما گھروں کی زینت بنے گی اس حوالے سے کوئی واضح اعلان اب تک نہیں ہوا تھا۔
حال ہی میں سنیل شیٹی نے ’ہیرا پیھری تھری‘ کے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ فلم کے تیسرے سیکوئل کیلئے پرومو شوٹ کر لیے گئے ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی جلد شروع کر دی جائے گی جو بہت جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’ہیرا پھیری کے تیسرے پارٹ میں معروف اداکار سنجے دت بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور اس طنز و مزاح پر مبنی مشہورِ زمانہ فلم میں اپنی کامیڈی کا تڑکہ لگائیں گے‘۔
سنیل شیٹی نے یہ بھی کہا کہ ’پتا ہی نہیں چلا اور ہیرا پھیری کو 16 برس گزر گئے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پریش راول اکشے اور وہ ایک مرتبہ پھر ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپس ارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے چھ سال بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد سے بالی وڈ متوالے اس کے تیسرے سیکوئل کا بے صبری سےانتظار کررہے ہیں۔









