بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا مزاج اور کام کا انداز مختلف ہے،وزیراعظم کی وفاقی سیکرٹریز سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی سیکرٹریز  نے ملاقات کی،وفاقی سیکرٹریز نے وزیراعظم کے دور میں ہونے والے کاموں کو سراہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے ہائی پاورڈ بورڈ میں ترقیوں پر وزیراعظم کی تعریف کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہاکہ گزشتہ دور میں افسران کی ترقیوں کا معاملہ التوا کا شکار تھا، وزیراعظم نے 1000افسران کی ترقی کی منظوری دی جو قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میرا مزاج اور کام کا انداز مختلف ہے،ہم نے حکومت سنبھالی تو بہت سے مسائل درپیش تھے،پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی،انہوں نے کہاکہ  ہمیں پاکستان کو چلانا تھا،عوام کو درپیش مشکلات پر قابو پا لیں تو ملک مزید ترقی کرے گا۔