بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہریتھک اور صبا آزاد کی تصویر پر اداکار کی سابقہ اہلیہ سوزین کا تبصرہ وائرل

بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور  ان کی گرل فرینڈ اداکارہ صبا آزاد کی حالیہ تصویر  پر ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی جانب سے کیا گیا تبصرہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اداکارہ صبا آزاد نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے اپنی اور ہریتھک کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی، تصویر پر جہاں اداکار جوڑے کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں سوزین نے بھی تبصرہ کیا۔

تصویر کے کیپشن میں صبا نے ہسپانوی زبان میں جملہ لکھا جس کا ترجمہ تھا کہ  ’بیونس آئرس شہر کتنا اچھا ہے‘۔

سوزین خان نے تبصرہ کرتے ہوئے صبا آزاد اور ہریتھک روشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت تصویر‘۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک اور صبا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اداکار کے گھر والوں نے بھی صبا آزاد کو قبول کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ سوزین خان اور ہریتھک روشن کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی لیکن 2014 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، جوڑے کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سوزین خان ان دنوں اداکار ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔