بالی وڈ اداکارنویرسنگھ کو ڈان 3 کے ٹیزرریلز کے بعد سے ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بالی وڈ اسٹار نے امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان سے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وہ رنویر پر فخر محسوس کریں گے۔
ایک طرف تو ڈان 3 میں امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان کے بعد رنویر سنگھ کو بالی وڈ کا نیا ڈان تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔ ڈان 3 کے ٹیزر ریلیز کے بعد سے ہی اداکار کو بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم ایک جانب تو بالی وڈ میں ڈان 3 کے ٹیزر ریلز کے بعد سے کافی ہلچل ہے۔ یہ خبریں بھی آئیں کہ ڈان فلم کے فرنچائز نے سیکوئل کے لیے جب شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا ۔
View this post on Instagram
جس کے بعد ہی رنویر سنگھ کو فلم کے مرکزی کردار یعنی ڈان کے لیے منتخب کیا گیا۔ بالی وڈ رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر کے پاس یہی آپشن موجود تھا کہ یا رنویر کو کاسٹ کیا جائے یا پھر اس سیکوئل پر کام ہی نہ کیا جائے۔
اسی تمام صورتحال کے بعد جب ٹیزرریلز ہوا تو رنویر سنگھ نے اپنے بچپن کی یہ تصاویر شیئر کیں اور یہ فلمی شائقین کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ ڈان کے کردار سے بچپن سے ہی متاثر ہیں۔
View this post on Instagram
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر رنویر لکھتے ہیں کہ میں ایسا کرنے کے لیے بہت عرصے سے خواب دیکھ رہا تھا۔ جب بچہ تھا تو امیتابھ بچچن اور شاہ رخ خان کو دیکھا اور ان کی پوجا کی۔ جب بڑا ہوا تو یہی خواب دیکھا کہ میں ان جیسا بنوں۔ ان دونوں نے میری زندگی میں اپنا بہت اثر چھوڑا ہے مجھے ایک اداکار بنانے میں۔
ساتھ ہی انہوں نے فرحان اختر اور رتیش کا شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتبار کرتے ہوئے ان کو اتنا بڑا کردار دیا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ امیتابھ بچچن اور شاہ رخ خان کو ناامید نہیں ہونے دیں گے اور ہر ممکن طریقے سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔









