بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی ایما پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پہ گالیوں اور زہریلی مہم عمران خان کی ایما اور سرپرستی میں چلائی جارہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایما اور سرپرستی میں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کےخلاف سوشل میڈیا پہ گالیوں اور زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ریاستی آئینی ادارے عمران خان کے مفادات کے تحفظ اور ان کی ذات کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ گالیاں اور بد زبانی۔