بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ سمیت تمام ملزمان فردجرم کیلئے 14مئی کو طلب 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل جج سینٹرل حسن اعوان نے شوگربزنس منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈکیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو فردجرم کےلئے 14مئی کو طلب کرلیا۔بدھ کو اسپیشل جج سینٹرل حسن اعوان نے شوگربزنس منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈکیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجدپرویزنے کہاکہ شہبازشریف اب وزیراعظم وزیراعظم پاکستان بن چکے ہیںلہذاکابینہ اجلاس کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے کہاکہ شہباشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے ،شہبازشریف کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ،آئندہ سماعت پر ہر صورت فرد جرم عائد ہوگی ،عدالت نے تمام ملزمان کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے نے شہبازشریف کی حاضری معافی منظورکرنے پر اعتراض نہیں کیا ۔ وکیل امجدپرویز نے فردجرم عائد سے متعلق نکتہ پر دلائل کھ لئے مہلت مانگی تو عدالت نے کہاکہ آپ آج ہی دلائل دے سکتے ہیں جس پر وکیل نے کہاکہ میں سعودی عرب سے کل رات آیا ہوں ،دلائل کے لئے تیاری نہیں۔عدالت نے کہاکہ وکیل آئندہ سماعت پر فردجرم کی صحت پر دلائل دے سکتے ہیں ،عید کی چھٹیوں کے باعث لمبی تاریخ دی جارہی ہے۔